28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوائس چیئرمین واسا کا ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ...

وائس چیئرمین واسا کا ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے پیر کے روز ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن وسیم احمد، ڈائریکٹر ریونیو مرتضی حسن، ڈائریکٹر لیگل شاذب امین نے وائس چیئرمین واسا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا کو لیگل ڈائریکٹوریٹ، ایڈمن ڈائریکٹوریٹ اور ریونیو ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیگل، انکوائریز اور سٹاف کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام شعبہ جات میں شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مضبوط کیا جائے،واسا ملازمین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ ادارے کے ملازمین بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

- Advertisement -

وائس چیئرمین واسا نے ریونیو ڈائریکٹوریٹ میں صارفین کی سہولتوں میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ایڈمن ڈائریکٹوریٹ اور ریونیو ڈائریکٹوریٹ کی بلڈنگز کی رینوویشن کی ہدایات بھی دیں تاکہ واسا ملازمین اور صارفین دونوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔بعد ازاں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے الف لیلیٰ پارک ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری اور صفائی کے معاملات کو چیک کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں