لندن۔21جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(جمعرات کو )مزید5میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ ورسیسٹر شائر اور نوٹنگھم شائر کی ٹیموں کے درمیان نیو روڈ ، ورسیسٹرشائر میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں گلوسٹر شائر اور سسیکس کی ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں پنجہ آزمائی کریں گی، سرے اور مڈل سیکس کی ٹیمیں تیسرے میچ میں کیننگٹن اوول، لندن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،
چوتھا میچ یارکشائر اور وارکشائر کی ٹیموں کے درمیان ہیڈنگلے ، لیڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کے کل جمعرات کے پانچویں اور آخری میچ میں ایسیکس اور کینٹ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اور یہ میچ کاؤنٹی گراؤنڈ، چیلمسفورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔ہیمپشائر ہاکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔
ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسسٹر شائر فوکسز اب تک تین مرتبہ وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔