کیپ ٹاﺅن ۔ 07 فروری (اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کیپ ٹاﺅن گراﺅنڈ میں انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، ڈوپلیسی نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر بہترین 185 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا اس گراﺅنڈ پر انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 173 رنز کی اننگز کھیل رکھی تھی۔