21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںواسا لاہور میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے...

واسا لاہور میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایم ڈی واسا

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر واسا لاہور میں بھی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد نے گزشتہ روز ہفتہ صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایم ڈی واسا نے تمام آفسز میں ہفتہ صفائی منانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ واسا لاہور 31 اگست تک ہفتہ صفائی منائے گا،ڈائریکٹر ایڈمن واسا روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ صفائی مہم کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام واسا دفاتر میں صفائی اور انسداد ڈینگی کے لیے سپرے کو یقینی بنایا جائے، تمام دفاتر میں پرانی اشیا ، استعمال شدہ ٹائر،تعمیراتی ملبہ جو پانی کو ذخیرہ کرسکتا ہو فوری طور پر تلف کیا جائے اور تمام افسران اپنے دفاتر کی صفائی کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں

- Advertisement -

۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ دفاتر میں اکھٹا ہونے والا کوڑا روزانہ کی بنیاد پر تلف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے،انسداد ڈینگی مہم اور صفائی کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے ڈرین لائنز کے ملحقہ علاقوں میں بھی آگہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی ڈرین لائن میں کوڑا پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے-

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383019

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں