واسا ملتان کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن ،176 کنکشن منقطع ،50 لاکھ روپے سے زائد کی وصولیاں

107
WASA
WASA

ملتان۔ 06 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے .اس سلسلے میں جمعرات کے روز کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران تمام سرکل انچارجز نے فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ روز 50 لاکھ 16 ہزار روپے کی وصولی ، 176 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی بھی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عبد المجید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹر ز شریک تھے۔ جنہوں نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور جون کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔