واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحی افراد کی کرسمس منانے کے سلسلے میں تقریب

142

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحی افراد کی کرسمس منانے کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں جس پر مسیحی برادری کے آل نیبرز کے صدر ٹوم پیٹرک اور نائب صدرالیاس مسیح نے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کرسمس اور ایسٹرکے موقع پر تقریبات کے انعقاد کیلئے سفارتخانہ کے دروازے کھولے۔ کرسمس کے موقع پر سفارتخانہ میں منقعدہ تقریب میں سفیر کی نمائندگی کرتے ہوئے ناظم الامور رضوان سعید شیخ نے مسیحی برادری کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ سفارتخانہ نہ صرف مسیحی برادری کا خیرمقدم کرتا ہے بلکہ ان کی خوشیوں میں بھی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات اور احکامات کے مطابق تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔