لاہور۔9 اگست (اے پی پی )واپڈا نے تربیلا ، منگلا اور چشمہ سمیت دیگرآبی ذخائر میں اتوار کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 201200کیوسک اور اخرج 120000کیوسک، کابل میںنوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38800کیوسک اور اخراج 38800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد30600 کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد77000کیوسک اور اخراج45700 کیوسک،جناح بیراج میں پانی کی آمد163400 کیوسک اور اخراج0 15520کیوسک،چشمہ میں آمد164000کیوسک اوراخراج 170000 کیوسک، تونسہ میں آمد185300کیوسک اور اخراج 162300 کیوسک، پنجندمیں آمد19100 کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک، گدو میں پانی کی آمد 148700کیوسک اور اخراج 155700 کیوسک، سکھرمیں آمد138600کیوسک اور اخراج109700کیوسک، کوٹری میں آمد57400 کیوسک اور اخراج 37300کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1496.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.200 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1232.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.635 ملین ایکڑ فٹ رہا، چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا،تربیلا’ جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔