اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے عداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28600کیوسک اور اخراج65000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5100کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد7300 کیوسک اور اخراج42000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6900کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔ تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1515.96 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.132 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.407 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ہے۔