واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

179

لاہور۔7 ستمبر (اے پی پی ) واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کی مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پیر کے روزپانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 183500کیوسک اور اخرج183500 کیوسک رہا، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 51900کیوسک اور اخراج 51900کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد56300کیوسک اور اخراج56300کیوسک رہا، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد57800کیوسک اور اخراج46400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد283800 کیوسک اور اخراج0 28120کیوسک رہا،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد320800کیوسک اوراخراج 308700 کیوسک رہا، تونسہ بیراج میںآمد455900کیوسک اور اخراج 455900 کیوسک رہا، پنجند میں پانی کی آمد113900 کیوسک، اور اخراج 100200 کیوسک رہا، گدو بیراج میں پانی کی آمد 500500کیوسک اور اخراج 477000کیوسک رہا، سکھر بیراج میں آمد420100کیوسک اور اخراج386600کیوسک رہا، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد188900کیوسک اور اخراج 185800 کیوسک رہا۔ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ رپورٹ کی مطابق تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔