نوشہرہ ورکاں۔ 13 ستمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں واپڈا کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران ڈائریکٹ کنڈا ڈال کر سیوریج کاکام کرنے والاٹھیکیدار بھی پکڑا گیاہے،بتایا گیاہے کہ ایکسیئن گیپکو محسن علی کی نگرانی میں سرویلنس ٹیم گیپکو نے محلہ رڑوالہ میں مین کیبل پر ڈائریکٹ کنڈا ڈال کر سیوریج کا کام کروانے ٹھیکیدار مقصوداحمد چہل کی بجلی چوری پکڑ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ،
علاوہ ازیں محمد افضل ساکن مٹوبھانوکے اور عبدالرزاق ساکن محلہ چاند کالونی بھی ڈائریکٹ کنڈے ڈال کربجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ،ایکسیئن گیپکو محسن علی کا کہناتھا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں تمام سب ڈویژنوں میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی ہوگی اور تمام بجلی چوروں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390305