واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

Water situation
Water situation

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعے کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار500 کیوسک اور اخراج9 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار700کیوسک اور اخراج 16 ہزار700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار900 کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار400 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1469.33 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.802 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1155.80 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.019 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔