28.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںواں سال ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار سے زائد ڈرائیورز...

واں سال ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار سے زائد ڈرائیورز کےخلاف بلاتفریق کارروائیاں، وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ، اسلام آباد ٹریفک پولیس

- Advertisement -

راسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار سے زائد ڈرائیورز کےخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار479ڈرائیورز کےخلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں، اس کے ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے قانون شکنوں کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے پولیس افسران کو عوام سے خوش اخلاقی اورصبر و تحمل سے پیش آنے اور قانون شکنوں کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کو مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کر رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک حادثات کے سدباب کو یقینی بنایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں