12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںواہ کینٹ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار،مقدمہ درج

واہ کینٹ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار،مقدمہ درج

- Advertisement -

راولپنڈی ۔6مارچ (اے پی پی):تھانہ واہ کینٹ پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ کی ملزم عمر نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا کیونکہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں اور ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں