ورسسٹر شائر۔ 28 جولائی (اے پی پی ) ورسسٹر شائر اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ (آج) جمعہ کو کاﺅنٹی گراﺅنڈ، نیو روڈ، ورسسٹر شائر میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 3 اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمون کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا 3 اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا جبکہ چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 11 اگست سے اوول میں شروع ہوگا۔