23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںورلڈ بینک کے وفد کا سکھر کے مختلف علاقوں کا دوره ،...

ورلڈ بینک کے وفد کا سکھر کے مختلف علاقوں کا دوره ، مسائل کا جائزہ

- Advertisement -

سکھر۔ 29 جنوری (اے پی پی):سکھر،ورلڈ بینک کے وفد نے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ترجمان میئر سکھر کے مطابق ورلڈ بینک کے ارکان نے میئر سکھرکے ہمراہ یونین کونسل 9 اسلام کالونی سمیت سکھر شہر کے مختلف علاقوں کا دوره کیا۔

اسلام کالونی پہنچنے پر یوسی چیئر مین اظہر علی اعوان، حضور بخش میرانی فرحان علی میرانی رانا وسیم سینئر وائس صد پی وائی او یوتھ آرگنائزیشن اظہار اعوان و دیگر معززین نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ۔میئر ارسلان اسلام شیخ نے ورلڈ بینک کے نمائندوں کو شہر کے ترقیاتی چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر یوسی چییرمین اظہر علی اعوان نے میئر سکھر کو یوسی کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا ، میئر سکھر نے یقین دہانی کرائی کہ جلد اسلام کالونی میں گرلز بوائز ہائی سکول میٹرنٹی ہوم پبلک لائبریری اور یوسی کےلیے دفتر کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں