ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

220
دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل) ایران روانہ ہوگی

لندن۔27اپریل (اے پی پی): 2023 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں بیلجیم کے لوکا بریسل نے میزبان دفاعی چیمپئن رونی اوسلیوان ،چین کے سی جیہوئی نے سکاٹ لینڈ کے انتھونی میک گل ،انگلینڈ کے مارک ایلن نے ویلز کے جیک جونز اور انگلینڈ کے ہی عالمی نمبر دو مارک سیلبی نے سکاٹ لینڈ کے جان ہیگنس کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کروسبیل تھیٹر، شیفیلڈ میں جاری ہے۔ کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں بیلجیم کے لوکا بریسل نے میزبان دفاعی چیمپئن رونی اوسلیوان کو 10-13 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں چین کے سی جیہوئی نے سکاٹ لینڈ کے انتھونی میک گل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 12-13سے مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے عالمی نمبر تین کیوسٹ مارک ایلن نے ویلز کے جیک جونز کو 10-13 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو مارک سیلبی نے سکاٹ لینڈ کے جان ہیگنس آسانی سے 7-13 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔