31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 33ویں روز مزاح سے بھرپور تھیٹر”بوئنگ بوئنگ“...

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 33ویں روز مزاح سے بھرپور تھیٹر”بوئنگ بوئنگ“ پیش کیاگیا

- Advertisement -

کراچی۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ آب و تاب سے جاری ہے، فیسٹیول کے 33ویں روز مزاح سے بھرپور تھیٹر”بوئنگ بوئنگ“ پیش کیاگیا، ڈرامہ ڈاکٹر انور سجاد نے لکھا عازیب خان نے ہدایت کاری کی جبکہ محمد عاصم اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے، کاسٹ میں احمر حسین، شیزہ خان، اقصیٰ گل، ایاز علی، ارم بشیر اور حماد خان شامل تھے،

”بوئنگ بوئنگ“ ایک مزاحیہ تھیٹر تھا جو اردو اور انگریزی زبان میں پیش کیا گیا، ڈرامے کا دورانیہ 70منٹ تھا، تھیٹر دیکھنے کے لیے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تھیٹر میں فنکاروں کی جانب سے پیش کی گئی مزاحیہ اداکاری پر ہال قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ شائقین نے تھیٹر کو خوب پسند کیا اور داد دی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518175

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں