دوحہ۔24نومبر (اے پی پی): فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل (جمعہ کو )مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ویلز اور ایران آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دن تین بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں میزبان قطر اور سینیگال کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام 6بجے شروع ہوگا، تیسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا،یہ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا اسی روز کے چوتھے میچ میں گروپ جی کی ٹیموں برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔\932
ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید4میچ کھیلے جائیں گے
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں