23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ایک سال مکمل کر لیا،ترجمان

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ایک سال مکمل کر لیا،ترجمان

- Advertisement -

 

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے انقلابی اقدام ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ایک سال مکمل کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز کیمطابق سال بھر میں خواتین نے 3 لاکھ 80 ہزار 700 کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا۔خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں۔3 لاکھ 30 ہزار 834 سے زائد کیسز میں خواتین کو مکمل رہنمائی اور قانونی مدد فراہم کی گئی۔

- Advertisement -

خواتین کی شکایات پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے 44 ہزار 302 ایف آئی آرز درج کروائیں۔خواتین کو پوسٹ ایف آئی آر فالو اپ سروس،ٹریکنگ پورٹل جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں، خواتین 15کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر سے رابطہ کر سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر سے خواتین کی جانب سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر روزانہ کی بنیاد پر کالز موصول ہوتی ہیں،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطے کے لیے 15 پر کال کریں اور 2 کا انتخاب کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں