25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںوزارتِ خزانہ کی متوقع بچتوں کو 30 اپریل 2025 تک سرینڈرکرنے کی...

وزارتِ خزانہ کی متوقع بچتوں کو 30 اپریل 2025 تک سرینڈرکرنے کی ٍ ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزارتِ خزانہ نے جاری مالی سال کے دوران متوقع بچتوں کو 30 اپریل 2025 تک سرینڈرکرنے کے لئے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کوٍ ہدایت جاری کر دیں ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری دفتری یادداشت کے مطابق یہ فیصلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی حالیہ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے جس کا مقصد فنڈز کی بروقت واپسی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مالی وسائل ان شعبوں میں منتقل کئے جا سکیں جہاں ان کی فوری ضرورت ہے۔

وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے روزمرہ اخراجات،سبسڈیز، نظرِثانی شدہ پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی فنڈز میں متوقع بچتوں کوواپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔دفتری یادداشت کے مطابق 1100ارب روپے مالیت کے نظرِثانی شدہ پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی فنڈز میں متوقع بچتوں کوواپس کرنے کے حوالہ سے 9اپریل کوبھی ایک درخواست جاری کی جاچکی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585934

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں