23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق علوم کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون...

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق علوم کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون اور جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لئے پرعزم ہے، رانا تنویر حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نےزرعی طریقوں کو جدید بنانے اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق علوم کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون اور جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں چین روانہ ہونے والے زرعی گریجویٹس کے پہلے بیچ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے ۔

یہ گریجویٹس "وزیرِاعظم پاکستان کا 1000 زرعی گریجویٹس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے چین بھیجنے کا منصوبہ” کے تحت منتخب کئے گئے ہیں۔ یہ اقدام انسانی وسائل کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کے مستقبل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک اہم حکمتِ عملی ہے۔مستقبل میں یہ پروگرام ماحولیاتی تبدیلی، وسائل کی کمی اور فرسودہ زرعی طریقوں جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیرِاعظم کی بصیرت افروز قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار زرعی نظام کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔

- Advertisement -

اس منصوبے کا مقصد روایتی زراعت اور جدید سائنسی تکنیکوں کے درمیان خلا کو پُر کرنا ہے جن میں پریسژن فارمنگ، زرعی شعبے میں مشینری کا استعمال، بائیو ٹیکنالوجی، جینومکس، مصنوعی ذہانت، اور اعلیٰ کارکردگی والے آبپاشی کے نظام شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے تمام صوبوں سے 1000 باصلاحیت نوجوانوں کو چین بھیجنے کے حکومتی عزم کو دہرایا، تاکہ شمولیت پر مبنی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان گریجویٹس کو چین جیسے ملک میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جو پائیدار زراعت اور اعلیٰ پیداواریت کی حامل ٹیکنالوجیز میں عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے۔

یہ پروگرام زرعی تحقیق و ترقی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی کے تبادلے، مشترکہ منصوبہ جات اور پاکستان و چین کے اداروں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کی بنیاد رکھنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے منتخب گریجویٹس کو اس منفرد موقع پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان پیشہ ور واپسی پر تبدیلی کے نمائندے بنیں گے، جو قومی ترقی اور خوراکی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق علم کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون اور جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582814

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں