31.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںوزارت اطلاعات کا پی بی اے کی جانب سے پاکستانی ایف ایم...

وزارت اطلاعات کا پی بی اے کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پی بی اے کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو خط

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے جمعرات کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی بی اے کا یہ محب وطن اقدام قابل تحسین ہے جو پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی، ملک کی خودمختاری اور وقار کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب آزمائش کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں۔ خط میں میڈیا سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے جو قومی مفاد میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں اور اتحاد، امن اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590958

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں