وزارت بحری امور میں جدید مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

61
Junaid Anwar Chaudhry
Junaid Anwar Chaudhry

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت بحری امور میں جدید مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا،ڈرونز اور مصنوعی ذہانت سے کنٹینر کلیئرنس کے تمام مراحل کی نگرانی ہوگی،ہر مرحلہ جہاز سے کلیئرنس تک ڈیجیٹل ٹریکنگ سے مانیٹر کیا جائے گا۔منگل کے روز وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ بندرگاہ پر کنٹینرز کے قیام کی مدت 70 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے،کلیئرنس میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری میری ٹائم افیئرز عمر ظفر شیخ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر، کسٹمز، کے پی ٹی و دیگر ادارے کمیٹی میں شامل ہوں گے،کمیٹی کو 10 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،وزارت بحری امور میں جدید مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا،ڈرونز اور مصنوعی ذہانت سے کنٹینر کلیئرنس کے تمام مراحل کی نگرانی ہوگی،ہر مرحلہ جہاز سے کلیئرنس تک ڈیجیٹل ٹریکنگ سے مانیٹر کیا جائے گا،کنٹینرز کی تاخیر سے کلیئرنس پر درآمد و برآمد کنندگان پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔