اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہدایت پر وزارتِ خارجہ کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔اس رپورٹ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سرکاری بیرون ملک دوروں اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی مکمل تفصیلات درج کی گئی ہیں۔اس سو روزہ رپورٹ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات /غیر ملکی وفود کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیِں۔ گیارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں پاکستان کی علاقائی اور اہم عالمی معاملات پر خارجہ پالیسی کی ترجیحات درج کی گئیں ہیں۔ ر