19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوزارت خزانہ کی وزیر خزانہ کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں...

وزارت خزانہ کی وزیر خزانہ کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے۔

پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے وزیرخزانہ سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کے پے سکیلز پر نظرثانی یا ان کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایک معزز رکن اسمبلی کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر معزز ایوان کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے ملازمین کے پے سکیلز پر نظرثانی اور ان کی تنخواہوں اور الائونسز میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573629

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں