اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی)وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی نامعلوم متاثرہ بچوںکو ڈبو ںمیں پیک کر کے سمگل کرنے والی تصاویر کا نوٹس لے لیا‘اس حوالے سے اگر کسی کے پاس مصدقہ شواہد ہیں تو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رجوع کیا جائے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی بچوں کو اعضاءکی فروخت کے لئے ڈبوں میں پیک کر کے سمگل کرنے کی تصاویرپر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں گئیں ہیں ۔اسے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئیںہیں کہ وہ اس معاملے کی گہرائی تک جائیں