18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوزارت قانون و انصاف کے ماتحت عدالتوں اور ٹربیونلز نےگزشتہ برس جرمانے...

وزارت قانون و انصاف کے ماتحت عدالتوں اور ٹربیونلز نےگزشتہ برس جرمانے اور کورٹ فیس کی مد میں 174 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):مالی سال 2023-24 میں وزارت قانون و انصاف کے ماتحت عدالتوں اور ٹربیونلز کی موثر فعالیت کی بدولت 174 ملین روپے کے جرمانے اور کورٹ فیس کی مد میں رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی ۔

اے پی پی کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت قانون کے ایف اینڈ اے سیکشن نے 29 عدالتوں، ٹربیونلز اور لاء دفاتر کے اندرونی آڈٹ کیے، مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے شعبوں کی نشاندہی کی۔ 40 عدالتوں، ٹربیونلز اور 36 لاء دفاتر کے لیے دو تربیتی سیشن منعقد کیے گئے تاکہ مالیاتی عمل کی سمجھ میں اضافہ کیا جا سکے۔ان اقدامات کے نتیجے میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھا گیا، آمدنی میں اضافہ ہوا اور اخراجات کو مناسب طریقے سے ریکارڈ کیا گیا اور ٹریژری کے نظام کے اطلاق کو یقینی بنایا گیا۔

- Advertisement -

عدالتوں/ٹربیونلز کے ساتھ بار بار رابطہ کاری کے بعد وزارت قانون و انصاف کے انتظامی کنٹرول کے تحت عدالتوں/ٹربیونلز نے جرمانے اور کورٹ فیس کی شکل میں ایک بھاری رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی ہے جو مالی سال 2023-2024 کے دوران تقریباً 174 ملین ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں