وزارت مذہبی امور کی تمام عازمین حج کو پرواز سے دس دن پہلے پولیو ، گردن توڑ بخار اور نزلہ کی ویکسینیشن کروانے کی ہدایت

97

اسلام آباد ۔ 16جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ اپنی حج پرواز سے دس دن پہلے متعلقہ حاجی کیمپ سے پولیو ، گردن توڑ بخار اور نزلہ کی مفت ویکسینیشن ضرور کروا لیں تاکہ سعودی عرب میں قیام کے دوران بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج کو گزارش کی ہے کہ وہ حج پر واز سے قبل پولیو ، گردن توڑ بخار اور نزلہ کی ویکسینیشن ضرور کروا لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حج کیلئے ویزا لگا پاسپورٹ ، ٹکٹ اور گلے کا لاکٹ پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ملے گا۔