وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سی پیک بزنس فورم کے ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا

136

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سی پیک بزنس فورم کے ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جمعہ کو وزارت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار سی پیک بزنس فورم کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری پلاننگ کمیشن، صدر ایف پی سی سی آئی، پریذیڈنٹ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز، چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن جاوید بلوانی، پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، سی ای او ایچ بی ایل محمد اورنگزیب، چیئرمین ملت ٹریکٹر سکندر ایم خان، سی ای او نیشنل فوڈز ابرار حسن، فوجی فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی، سی ای او ہائر اینڈ روبا جاوید آفریدی، چئیرمین نیسلے پاکستان سید یاور علی،کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، چیف ایگزیکٹو ڈائیوو پاکستان ٹرانسپورٹ سروس لمیٹڈ شہریار چشتی، چیئرمین آف جعفر برادرز نصیر این ایس جعفر، سی ای او پاکستان بزنس کونسل احسان اے ملک، ہیڈ آف انفراسٹرکچر ڈویژن ڈسکون عدنان بختیار، ممبر پاکستان زرعی ترقیاتی کونسل امداد علی نظامانی ، گلگت بلتستان کے نمائندہ، ممبر آف پلاننگ کمیشن عاصم سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسن داﺅد بٹ شامل ہیں۔