وزارت منصوبہ بندی نے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 5 کھرب 5 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے

56
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 5 کھرب 5 ارب 47 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کےلئے مجموعی طور پر 10 کھرب اےک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔