اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر 4کھرب4ارب79 کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں کےلئے 7کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں