وزرائے خارجہ ملاقات سے پیچھے ہٹنے کا بھارتی فیصلہ سیاسی دباﺅ کا نتیجہ ہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

51

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیویارک میں آئندہ ہفتے ہونے والی وزرائے خارجہ ملاقات سے پیچھے ہٹنے کا بھارتی فیصلہ بھارت میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے موقع پر اندرونی سیاسی دباﺅ کا نتیجہ ہے، پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 27 ستمبر کو نیویارک میں طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے بھارتی فیصلہ سے متعلق میڈیا رپورٹس کے تناظر میں جمعہ کو نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت کے اندر تقسیم نظر آر رہی ہے۔ جہاں ایک گروپ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ دوسرا سیاسی دباﺅ کے باعث ان مذاکرات کی مخالفت کر رہا ہے۔