30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںوزیرآباد،کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق

وزیرآباد،کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 18 اپریل (اے پی پی):وزیرآباد میں موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ماں 6 ماہ کے بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔ علی پور چٹھہ کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجہ ماں بچہ جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیالکوٹ روڈ چک ستیہ کی رہائشی خاتون رضیہ بی بی اپنے 6 ماہ کے بچے کو گود میں لیے سسر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں پانڈوکی اپنے بہنوئی کے ختم دسواں میں شرکت کرنے جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ میں سر پر لگنے والی شدید چوٹوں سے ماں بچہ جاں بحق ہو گئے، زخمی سسر اور دونوں ماں بچے کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں