23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم اورآرمی چیف کے وژن کے مطابق بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن...

وزیراعظم اورآرمی چیف کے وژن کے مطابق بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے وژن کے مطابق بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، ملکی معیشت کی بہتری اورصوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے ”ون ونڈو“آپریشن شروع کریں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قدرتی معدنیات، ساحل اورانرجی کے شعبے میں کام کرنے کے مواقع موجودہیں اگرہم ایمانداری کیساتھ کام کریں توایشیاءمیں ہرپانچواں ڈالرپاکستان کو ملے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کونگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرامیرمحمدجوگیزئی اورنگران وزیرتعلیم ڈاکٹرقادربلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایاکہ وفاقی حکومت اوروزیراعظم انوارالحق کاکڑکے وژن کے مطابق اس سوچ کو آگے لیکرجائیں گے، دنیاتیزی کیساتھ جیواکنامکس کی جانب بڑھ رہی ہے ہم نے موقع سے فائدہ نہیں اٹھایاتویہ ہمای بدقسمتی ہوگی، روایتی طریقوں سے کام نہیں چلے گاہم وژن کے تحت عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں ،

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے اورچنداضلاع کے علاوہ پورابلوچستان محفوظ ہے، بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیںگے، بلوچستان میں معدنیات، انرجی ودیگر شعبوں میں کام کرنے کے وسیع مواقع موجودہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسمگلنگ کے خلاف بھرکارروائی کی جارہی ہے یوریاکھاد، چینی، ایرانی تیل کی سمگلنگ کے حوالے زیروٹالرنس کی پالیسی پرگامزن ہیں، افغانستان ایران سرحد سے چینی اورتیل کی سمگلنگ برداشت نہیں کریں گے، سرحدی علاقوں کے لوگوں کومتبادل ذریعہ معاش فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی سرحدکومحفوظ بنانے کیلئے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے ان کی قربانیوں کو یادرکھاجائے گاہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردجہاں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرامیرمحمدجوگیزئی نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت رواں ماہ بیس لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈجاری کرے گی جس کے ذریعے غریب عوام کو ملک کی کسی بھی ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، قومی شناختی کارڈہی ہیلتھ کارڈتصورکیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کانوٹس لیاہے اوربہت جلدتمام شعبوں میں بہتری آئے گی، جس کامعائنہ کرنے کیلئے میں خود دورے کروں گا، دیہی علاقوں میں ہسپتال اوربنیادی مراکزصحت کے معاملات کی نگرانی ڈپٹی کمشنران کریں گے، انہوں نے کہا بلوچستان میں 4میڈیکل کالجزہیں اوران کیساتھ ٹیچنگ ہسپتالوںکی بہتری پرتوجہ دے رہے ہیں، اب تک سات سوڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ،

ہیلتھ کمیشن کے سربراہ کیلئے پنجاب، سندھ، کے پی کے یاملک کے کسی شہرسے قابل امیدوارتعینات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس کو فعال بنانے کیلئے MERCکے ساتھ مل کرمنصوبہ بندی کررہے ہیں۔نگران صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹرقادربلوچ نے کہا کہ 4ہزارسے زائداسکولوں میں صرف ایک استادتعینات ہے اورجب وہ چھٹی کرے تواسکول بندہوجاتاہے، ساڑھے سات ہزارسے زائداسکولوں میں باتھ روم کی سہولت موجودنہیں جن میں1783بچیوں کے اسکول ہیں،

گرلزاسکولوں میں باتھ روم کی تعمیرکاکام شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ اکثربچے اوربچیاں پرائمری کے بعداسکولوں سے ڈراپ آئوٹ ہورہے ہیں اس کوکم کرنے کیلئے ایک سوپرائمری اسکولوں کومڈل اسکول میں اپ گریڈکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ د یہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کوپوراکرنے کیلئے شہری علاقوں کے اسکولوں میں تعینات اضافی اساتذہ کے تبادلے کریں گے، نوہزارسے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کامعاملہ کورٹ میں زیرسماعت ہے عدالت نے فیصلہ کرکے اجازت دیاتومیرٹ پربھرتیاں عمل میں لائیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہرضلع میں ایک ماڈل اسکول بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایاکہ بنداسکول، ہسپتالوںکوفعال بنانابھی ہماری ذمہ داری ہے

گزشتہ سترسالوں سے معاشی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی روڈمیپ نہیں بنایاگیاکرپشن کے سنگین الزامات والے منصوبوں کوڈراپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاگیاہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزراءسے سرکاری گھراورگاڑیاں واپس کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا انکارکرنے والوں کو دولاکھ روپے تک جرمانے کریںگے، انہوں نے مزیدکہا کہ ہمسایہ ملک میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی اطلاعات ہیں جہاں سے ہمیں تھریٹ ہوتوکارروائی کاحق رکھتے ہیں ۔

نگران صوبائی وزیرتعلیم وسیاحت نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کوسٹل بیلٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آٹھ مقامات پرسیاحوں کیلئے معیاری ریسٹ ہاﺅس بنائیں گے، محکمہ آرکائیوزکی ٹیمیں سبی اورلسبیلہ میں ریکارڈکوجمع کررہے ہیں مقررہ مدت میں کوشش ہے کہ آٹھ اضلاع کے ریکارڈکوڈیجیٹلائزکریں۔ پنجاب کی شہریت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں قادربلوچ نے کہا کہ ان کی شہریت کے حوالے سے کیس زیرسماعت ہے کورٹ نے ان کے خلاف فیصلہ دیاتووہ واپس چلے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388274

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں