وزیراعظم دو روزہ دورہ پر ترکیہ پہنچ گئے، مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

61
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورہ پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون، تذویراتی شراکت داری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔