
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمن کانجو، رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی عامر اقبال شاہ نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق عالمی سکواش چیمپیئن جان شیر خان نے بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کی۔