31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف...

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

- Advertisement -

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
وزیراعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تمام علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی مفاد کے تمام معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں وژن 2030ءکے تحت بالخصوص توانائی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں سلوک کی ضمانت موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو لبرل فارن ایکسچینج رجیم اور ون ونڈو آپریشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز السعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت میں اضافہ کے مواقع کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلہ میں اپنی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71550

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں