وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ

80
APP66-09 ISLAMABAD: February 09 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi chairing a briefing on Pakistan Television. APP

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت جمعہ کو اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سیکرٹری اطلاعات اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات نے وزیراعظم کو ریاستی میڈیا براڈ کاسٹر کے تحت کام کرنے والے مختلف چینلز کی کارکردگی اور مالی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ انتظامی اصلاحات متعارف کرنے، ادارہ کی تشکیل نو کے مقاصد کے حوالہ سے کام، مواد میں معیاری تبدیلی لانے، پی ٹی وی کے ناظرین کی واپسی اور مختلف پی ٹی وی چینلز کے کام کی لاگت اور انتظامی استدلال کی بہتری سمیت ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے۔