
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیر کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا 35واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور پنجاب کے وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ سی سی آئی نے 24 نومبر 2017ءکو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران کئے جانے والے فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے سی سی آئی کو اعلیٰ تعلیم اور متعلقہ اداروں سے متعلق معاملات اور 18 ویں ترمیم کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ سی سی آئی نے کہا کہ آئین کے مطابق اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کےلئے اداروں میں معیار کی تشکیل، سائنسی اور تکنیکی ادارہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے