12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، انجینئر...

وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں، مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فی صد پر آئی،پاکستان کے خلاف خط لکھنے والوں کو آئی ایم ایف نے جواب دیا نہ کسی اور نے گھاس ڈالی۔منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا،ایمانداری سے عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور پرخلوص تعمیر ایک سال کے سفر کا خلاصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیاتھاوہ پورا کردکھایا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھر کامیاب ہوا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں،مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فی صد پر آئی، شرح سود 22 سے12 فی صد پر آنا ، معاشی استحکام اور کامیابی کی گواہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف خط لکھنے والوں کو آئی ایم ایف نے جواب دیا نہ کسی اور نے گھاس ڈالی، رقم نہ بھیجنے کے اعلان بھی بیرون ملک پاکستانیوں نے مسترد کردئیے،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر نا ممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں اتنی بے مثال کارکردگی دکھائی ہے، اگلے چار سال میں پاکستان کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی،ایک سال میں پاکستانیوں کو سکون ملا، معیشت مستحکم ہوئی، دنیا میں پاکستان کی عزت اور مقام بحال ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں