وزیراعظم شہبازشریف کی سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی،یوٹیلیٹیز کی فراہمی اورریلیف کاکام ہنگامی بنیادوں پرکرنےکی ہدایت

123
موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں تمام شاہراہوں کی بحالی ،یوٹیلیٹیز کی فراہمی اور ریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کووزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں سپلائز کی بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم کو سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں مواصلات، روڈ نیٹ ورک، بجلی، پٹرولیم اور ٹیلی کمیونیکشن کے نظام کی بحالی کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں تمام تر شاہراہوں اور سڑکوں کی بحالی ،یوٹیلیٹیز کی فراہمی اور ریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی۔