وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، احسان الحق باجوہ، وسیم قادر، شیخ آفتاب احمد، اظہر خان لغاری ، تہمینہ دولتانہ کی ملاقات

8

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، احسان الحق باجوہ، وسیم قادر، شیخ آفتاب احمد، اظہر خان لغاری اور تہمینہ دولتانہ نے جمعرات کو ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں شرکا نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی منظوری کے لئےاپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔