وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات

271

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دونوں قائدین کی ملاقات وزیراعظم ہائوس میں ہوئی۔

ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردیوں کی آمد کے پیش نظر امدادی عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں قائدین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی بہتری، عوام کے ریلیف اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی۔