وزیراعظم شہباز شریف منگل کواسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کریں گے

272

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف منگل کو اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل اسکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا۔

وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز پودا لگا کر کریں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے