وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑہ کے مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا

230

مظفرگڑھ۔12اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑہ کے مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا ۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آٹا کی تقسیم کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے آٹا پوائنٹ پر دستیاب سہولیات کے حوالے سے شہریوں سے دریافت کیا۔ وزیراعظم فرداً فرداً لوگوں کے پاس گئے اور مستحقین کے مسائل سنے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ وزیراعظم نے مستحقین میں آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے جس پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں ۔