وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کردیا

154

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کردیا۔

جمعہ کو وزیراعظم محمدشہباز شریف نے دورہ ترکیہ کے دوران آدیامان گئے جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین کےلئے قائم سنٹر میں متاثرین سے ملاقات کی اورپاکستان کی طرف سے بھیجا جانے والا امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں کی ہرممکن مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو سردیوں کے خیموں کی امداد جاری رکھی جائے گی۔