26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر...

وزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین

- Advertisement -

منسک۔10اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نور زمان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں