وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کے علاقےسپن وام میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہیوں عمران اللہ اور افضل خان کو خراج عقیدت

209
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقےسپن وام میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کی راہ میں آہنی دیوار ہیں ، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔