33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ بیان کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 266.07 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.86 روپے کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 259.10 فی لیٹر روپے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کے بعد 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ءسے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=499285

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں