اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم پشپاکمل ڈاہل پراچندا سے مسافر طیارے کے حادثے پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس حادثے پر نیپال کے عوام اور مرنے والے افراد کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں۔